آٹا تقسیم پوائنٹس، غلط پارکنگ پر اہلکاروں کی سرزنش

آٹا تقسیم پوائنٹس،  غلط پارکنگ پر اہلکاروں کی سرزنش

راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے لیاقت باغ، ڈبل روڈ سمیت دیگر مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک معائنہ کیا۔

 رانگ پارکنگ اور ناقص ڈیوٹی انتظامات پر اہلکاروں کی سرزنش کی۔مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کے ارد گرد پارکنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ تمام سرکل افسران اپنے سرکل میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر پارکنگ و دیگر ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں اور وہاں موجود ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاً چیک بھی کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں