5غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری

5غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے 5غیر قانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے۔

 جن میں گرین لیک سٹی موضع ڈھوک بھیا روات، چک بیلی خان روڈ، صفانزہ نیو ایرا، موضع رلہ گجراں چک بیلی خان روڈ، رائل گھر (اپنا گھر) موضع پریال چک بیلی خان روڈ، نیو اقرا سٹی موضع ڈھیری جوریاں، روات راولپنڈی اور ہون فارم ہاس موضع اڈیالہ روڈ راولپنڈی شامل ہیں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں