مری ،قیمتی لکڑی کاٹ کرسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام

مری ،قیمتی لکڑی کاٹ کرسمگل  کرنے کا منصوبہ ناکام

مری (نمائندہ دنیا) جنگلات سے قیمتی لکڑی کاٹ کرسمگل کرنے کا بڑا منصوبہ فاریسٹ کینٹ بورڈ اہلکاروں نے ناکام بنادیا، اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بھاری مالیت کی لکڑی اور گاڑی کو بھی قبضہ میں لیتے ہوئے تھانہ پھگواڑی میں مقدمہ درج کرادیا۔

گزشتہ روز کشمیری بازار سے ملحقہ ایریا سے رات کی تاریکی میں کیل کی لکڑی کاٹ کر گاڑی میں شفٹ کی جارہی تھی کہ ملزمان موقع سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں روپوش ہو گئے جبکہ ایک شخص کی پہچان لالو پٹھان سکنہ موہڑہ ملوٹ کے نام سے ہوئی جبکہ لکڑی جیپ پر لوڈ تھی ٹمبرمافیا کا سرغنہ نعمت الدین ولد نامعلوم سکنہ کائیا بانڈی بھی موقع سے فرار ہوگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں