ویگن میں ڈاکا ،عمرہ سے واپسی پر شہری لٹ گیا

ویگن میں ڈاکا ،عمرہ سے  واپسی پر شہری لٹ گیا

اسلام آباد (خبر نگار) سعودیہ میں عمر ہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹنے والے شہری اور اسکے بھائی کو ہائی ایس میں سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

 شہریوں سے نقدی کے علاوہ آب زم زم، کھجوریں اوردیگر اشیا چھین لیں اور پھر دھکا دے کر گاڑی سے نیچے پھینک دیا،تھانہ نون میں ایوب نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ وہ سعودیہ سے عمر ہ کی ادائیگی بعد واپس آیا تو  ایک ہائی ایس آئی ،  جیسے ہی ہم گاڑی میں بیٹھے تو انھوں نے ہمارے منہ پر کپڑا ڈال کر نقدی وریال اور سعودیہ سے لایاگیادیگر سامان چھین لیااور ہمیں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں