آرپی او کا لیاقت باغ، شمس آباد اور نصیر آباد کے آٹا فراہمی سینٹر زکا دورہ

آرپی او کا لیاقت باغ، شمس آباد اور  نصیر آباد کے آٹا فراہمی سینٹر زکا دورہ

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا راولپنڈی کے مختلف آٹا فراہمی سینٹرز کا دورہ، آر پی او نے لیاقت باغ۔۔۔

 شمس آباد اور نصیر آباد کے آٹا فراہمی سینٹر ز پر سکیو رٹی انتظامات ودیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا،آر پی او نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر ز پر آنے والے شہریوں کو ہر ممکن مدد ومعاونت فراہم کریں۔ راولپنڈی ریجن میں بہترین سیکورٹی انتظامات کی بدولت کسی بھی آٹا فراہمی سینٹرپر بدنظمی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں