وفاقی دارالحکومت :شہری دو گاڑیوں‘ 7موٹرسائیکلوں سے محروم

وفاقی دارالحکومت :شہری دو گاڑیوں‘ 7موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد (خبر نگار) مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں، سات موٹرسائیکلوں، ساٹھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔

آئی نائن میں چوروں نے ایک کمپنی کے دفتر کے تالے توڑ کر 58لاکھ 42ہزار 645 روپے چرا لئے ،آبپارہ میں اجمل، کوہسار میں اعظم، بنی گالہ میں عدنان،کراچی کمپنی میں طلحہ، سنگ جانی میں عاقب،لوہی بھیر میں فدا، آئی ایریا میں عبدالستارکے موٹرسائیکل جبکہ آبپارہ میں فخر زمان ،کورال میں جنیدکی کار یں چور لے اڑے ادھر آبپارہ میں زبیر کی کاپر وائر،کراچی کمپنی میں رؤف سے موبائل فون ، عدیل سے موبائل فون ،شالیمار میں ناصر سے موبائل فون ، نقدی اوردیگر اشیا،سنگ جانی میں احمد منصور اور اسکے دوست سے موبائل فون ، کورال میں مختار، آفتاب،دانیال سے نقدی وموبائل فون ،لوہی بھیر میں رب نواز کی بورنگ والی مشین،سبزی منڈی میں عبدالمنان سے موبائل فون ،نون میں نثار سے موبائل فون ونقدی وغیرہ چھین لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں