پمز، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4ڈائریکٹرز کے تبادلے

پمز، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4ڈائریکٹرز کے تبادلے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی تقرری کیخلاف مقدمہ کرنے والے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت چار ڈائریکٹرز کے تبادلے کردیئے گئے ۔

 ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید احمد شیخ سمیت چار افسران نے ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ڈاکٹر نعیم کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیاہے ۔ جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ کمال، ڈاکٹر سیدہ رعنا فاطمہ، اور ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ دائرکیا ہے کہ قواعد کے مطابق ایڈمنسٹریشن کیڈر کے افسر کو ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کیا جائے جبکہ ڈاکٹر نعیم کلینکل کیڈر کے ہیں ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ڈاکٹر نعیم ملک نے مقدمہ کرنے والے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید احمد شیخ کو تبدیل کرکے شعبہ انتھیزیا میں اسسٹنٹ تعینات کیاہے ۔ ڈائریکٹر اوپی ڈی ڈاکٹر ارم نوید کو تبدیل کرکے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر سعدیہ نثار کو ڈائریکٹر اوپی ڈی اور چیف کلینکل کوآرڈی نیشن ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ڈائریکٹر ایمرجنسی تعینات کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں