فارم ہاؤسز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکا معاملہ فائلوں کی نذر

فارم ہاؤسز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکا معاملہ فائلوں کی نذر

راولپنڈی (سید شہریار) راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں فارم ہاؤسز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا معاملہ فائلوں کی نذر، تاحال قانون سازی نہیں کی جاسکی۔

 اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کے حکام کو ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز سے مشاورت مکمل کرکے ڈرافٹ کی تیاری کا عمل شروع کیا تھا، ڈرافٹ تیار کرنے کے بعد ڈی جی نے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور معاملہ فائلوں کی نذر ہے جس سے ٹیکس کی مد میں خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں