ٹیکس کے شعبے میں روزگارکے مواقع طلبہ کیلئے آگاہی سیمینارکاانعقاد

ٹیکس کے شعبے میں روزگارکے مواقع  طلبہ کیلئے آگاہی سیمینارکاانعقاد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یونیورسٹی آف ہری پور میں ٹیکس کے شعبے میں طلبہ کیلئے روزگار کے وسیع مواقع کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

 سیمینار میں طلبہ کو آگاہی دی گئی کہ وہ گریجویشن کے بعد پروفیشنل ٹیکس ایڈوائزکی تربیت حاصل کرکے معقول اور باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں ۔ کے ایچ ایم گروپ آف کمپنیز کی جانب مہدی حسن ڈائریکٹر آف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکس ٹریننگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں