مفت آٹا ذخیرہ، تقسیم کے انتظامات، دیگر امور کا جائزہ

مفت آٹا ذخیرہ، تقسیم کے انتظامات، دیگر امور کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح اڈیالہ روڈ پر قائم آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے مفت آٹا کے سٹاک، سٹالز پر آٹا کی تقسیم کے انتظامات اورمفت آٹا کے حصول کیلئے آنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت تمام تر متعلقہ امور کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف کائونٹرز کے دورے کے دوران ان پر شناختی کارڈ کی سکیننگ اور ریکارڈ کے اندراج کے بعد آٹا کی تقسیم کو مانیٹر کیا۔ کمشنر نے شہریوں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور وہاں پر موجود لوگوں سے انتظامیہ کے سلوک اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ مفت آٹا فی کس 3تھیلے ملے گا اور یہ سلسلہ 25رمضان تک جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں