آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر ٹیسٹول کا ورکر زویلفیئر فنڈ ہیڈ کوارٹر زکا دورہ

آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر ٹیسٹول  کا ورکر زویلفیئر فنڈ ہیڈ کوارٹر زکا دورہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر ٹیسٹول نے ورکر زویلفیئر فنڈ ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا، سیکرٹری ذوالفقار احمد ڈائریکٹر ایجوکیشن وسیم افضل نے انکا استقبال کیا۔

 ذوالفقار احمد نے کنٹری ڈائریکٹر کو ورکر زویلفیئر فنڈ کے کام ، ذرائع آمدن ، ورکرز کو فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار اور گورننگ باڈی کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے چاروں صوبوں میں دفاتر ہیں ورکرزویلفیئر فنڈ کے سکول ، ہسپتال میں ورکرز کو سہولیات کی فراہمی کے طریقہ کار پر بریف کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں