جڑواں شہروں میں نول ٹوبیکوپراڈکٹس کی سرعام فروخت

 جڑواں شہروں میں نول ٹوبیکوپراڈکٹس کی سرعام فروخت

اسلام آباد(احمد بھٹی)نول ٹو بیکو پراڈکٹس کی جڑواں شہروں میں سر عام فروخت جاری شہری نقصانات سے لاعلم، کئی ممالک میں ممنوع قرار دی گئی۔

 مصنوعات کی فروخت اور استعمال کے حوالے سے موثر قانون سازی اور آگاہی نہ ہو نے سے نوجوانوں میں یہ نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق نو مصنوعات جن میں ای سیگریٹ اور نیکو ٹین پائوچ شامل ہیں،کااستعمال روز بروز برھتاجارہاہے، اس حوالے سے سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسید کوثر نے بتایا کہ اکثر شہری ان مصنوعات کی تباہ کن اثرات سے واقف ہی نہیں حالانکہ یہ مصنوعات انتہائی خطرناک ہیں، تعلیمی اداروں اور خواتین کے بھی زیراستعمال ہیں، وفاقی اور صوبائی سطح پر نول ٹوبیکو پراڈکٹس کو نشہ آور مصنوعات قرار دیکر ان پر فوری پابندی عائد کی جائے ، غیر سرکاری سروے کے مطابق پاکستان میں یومیہ 1200 بچے جن کی عمریں 12 سے 18 سال تک ہیں وہ نول پراڈکٹس کا شکار ہورہے ہیں ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ عام مارکیٹس سے باآسانی مل جاتی ہیں جبکہ راولپنڈی میں نرنکاری بازار میں ان سمگل شدہ مصنوعات کی بھر مار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں