بیمہ پالیسی ہولڈرزکے تحفظ کیلئے جامع فریم ورک جاری

 بیمہ پالیسی ہولڈرزکے تحفظ  کیلئے جامع فریم ورک جاری

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انشورنس پالیسی ہولڈرز کے تحفظ اور شکایات کے ازالے کیلئے جامع فریم ورک جاری کر دیا ہے ۔

انشورنس سیکٹر کیلئے موجود کوڈ آف کارپوریٹ گورنس کے مطابق انشورنس کمپنیوں کو شکایات کے ازالے کیلئے جامع فریم ورک تشکیل دینا ضروری ہے ۔ جاری تقاضوں میں شکایات سے نمٹنے کی پالیسی کی تشکیل، شکایات سے نمٹنے کے مرکزی نظام کی دیکھ بھال، شکایت درج کرانے کے طریقے ، حساسیت کی بنیاد پر شکایات کی تقسیم اور دیگر تقاضے شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں