خصوصی افرادمعذوری سرٹیفکیٹ ضروربنوائیں،ثمینہ علوی

 خصوصی افرادمعذوری سرٹیفکیٹ ضروربنوائیں،ثمینہ علوی

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر )خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے خصوصی افراد پر زور دیا ہے کہ وہ معذوری سرٹیفکیٹ اور نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ ضرور بنوائیں، اس سے انہیں حکومتی سکیموں اور سہولیات سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ون ونڈو آپریشن کے ذریعے معذوری سرٹیفکیٹ اور نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ جاری کرنا خوش آئند ہے ، خصوصی افراد نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ ضرور بنوائیں، بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ خصوصی افراد اپنے کوٹے کے مطابق سرکاری ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں