5ڈکیت گرفتار، مسروقہ گاڑی، 3رکشے، 4موٹرسائیکل برآمد

5ڈکیت گرفتار، مسروقہ گاڑی، 3رکشے، 4موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سٹریٹ کرائم اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی، 3رکشے، 4موٹرسائیکل، 3موبائل فونز، زیراستعمال چوری شدہ موٹرسائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رقم 12000روپے برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان عاصم اور توقیر سے 2مسروقہ بائل فونز، زیراستعمال چوری شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ وارث خان پولیس نے موبائل فون چوری میں ملوث 2ملزمان زاہد اور عبدالوحید کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے چوری شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ادھر ٹیکسلا پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم عدنان سے مسروقہ گاڑی، 3رکشے، 4موٹرسائیکل، رقم 12000روپے اوراسلحہ برآمد کر لیا، ملزم سے قبل ازیں بھی مسروقہ کرولا آلٹس برآمد ہوئی تھی، ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں