لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خواتین سمیت 5افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خواتین سمیت 5افراد زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

 گنجمنڈی کی حدود میں شعیب علی کو نامعلوم شخص نے تیز دھار آ لے سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ دھمیال میں واجد اور شاہ نواز کو بشیر، آصف، ندیم وغیرہ نے زخمی کر دیا، ویسٹریج میں بیوہ خاتون کو اس کے بیٹے اور بیوی نے اینٹ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ سلمی ٰبی بی کو صدف نے اینٹ کے وار سے زخمی کر دیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں