مختلف مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری پکڑے گئے

مختلف مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری پکڑے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) روات پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم علی کو گرفتار کرلیا۔

نصیرا ٓباد پولیس نے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام رسول کو گرفتار کر لیا۔ پیرودھائی پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان عمر حیات اور سعید الرحمن کو حراست میں لیا۔ نیوٹاؤن پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کامران، کرایہ داری ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری مجرم تیمور فیاض اوربیان سے منخرف ہونے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وقاص مظہر کو گرفتار کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں