قتل کیسز،3مجرموں کوسزائے موت،2کوعمرقید،2بری

قتل کیسز،3مجرموں کوسزائے موت،2کوعمرقید،2بری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے قتل کیسزمیں جرم ثابت ہونے پر 3مجرموں کو سزائے موت، 2کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

 جبکہ 2ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ فاضل عدالت کے جج حامد حسین نے تھانہ واہ کینٹ کے ڈکیتی وقتل کیس میں مجرم شہزاد اختر کو سزائے موت، 20سال قید، 3لاکھ روپے ہرجانہ اور 50ہزار روپے جرمانہ، توقیر کو عمر قید، 20سال قید، 3لاکھ روپے ہرجانہ اور 50ہزار روپے جرمانہ جبکہ ندیم اختر کو عمر قید، 20سال قید، 3لاکھ روپے ہرجانہ اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں، مجرمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اعجاز عمر خان کو قتل کر دیا تھا۔فاضل عدالت کی جج نتاشہ نسیم سپرا نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ قتل کے مجرم خواجہ طیب کوسزائے موت اور 3لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا، مجرم پر محمود اصغر کو قتل کرنے کا الزام تھا، فاضل عدالت نے تھانہ صادق آباد کے ڈکیتی قتل کیس میں 2ملزمان طاہر پرویز اور یاور پرویز کو شک کی بنا پر بری کر دیا، فاضل عدالت کے جج سہیل انجم نے بھابھی کے قاتل دیور راجہ ذیشان کو سزائے موت، مقتولہ کے ورثا کو 2لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں