رنگ روڈکی الائنمنٹ:آرڈی اے کاکنسلٹنٹ فرم سے معاہدہ

رنگ روڈکی الائنمنٹ:آرڈی اے کاکنسلٹنٹ فرم سے معاہدہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی رنگ روڈ کی کنسلٹنسی کے حوالے سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے)اور ایشین کنسلٹنگ انجینئرز کے جوائنٹ وینچرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

 کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں فریقین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کی رو سے ایشین کنسلٹنٹ انجینئرز اور ترک کمپنی راولپنڈی رنگ روڈ کے بہترین روٹ کیلئے تھرڈ پارٹی مشاورتی خدمات انجام دے گی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر کہا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ شہر کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، اس میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام ضروری کارروائی مکمل کر کے اس پر کام شروع کیا جائے۔ کنسلٹنٹ فرم 60دنوں میں کام مکمل کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں