23ڈرگ یونٹس کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

23ڈرگ یونٹس کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کوالٹی کنٹرول بورڈ نے مختلف بے ضابطگیوں پر 23ڈرگ یونٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

 کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 53 واں اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قومی صحت اور چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ کامران رحمان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سردار شبیر نے ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی خلاف ورزی کے 30کیسز بورڈ اجلاس میں پیش کئے ۔ بورڈ نے سماعت کے بعد 23مقدمات میں کارروائی کی منظوری دی جبکہ 7مقدمات میں وارننگ جاری کرنے کی منظوری دی ۔ بورڈ نے ڈرگ انسپکٹرز کو 23 کیسز کو ڈرگ کورٹ میں شکایات جمع کرانے کی ہدایت کی ۔سیکرٹری بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں