پاکستان کا تارکین وطن کے تحفظ کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم پر زور

پاکستان کا تارکین وطن کے تحفظ کیلئے  تعاون بڑھانے کے عزم پر زور

منیلا(دنیارپورٹ)ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری ذوالفقار احمد نے فلپائن میں ایشیا خلیج تعاون کونسل سے خطاب میں۔۔۔

 تارکین وطن کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ، منظم اور باقاعدہ ہجرت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی لگن کو اجاگر کیا۔ تقریر میں تارکین وطن کارکنوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جن میں جبری مشقت، استحصال اور امتیازی سلوک، انسانوں کے پیدا کردہ بحرانوں، قدرتی آفات اور وبائی امراض بھی شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں