ہائوسنگ پلاٹوں پر بھی ایکسائز ٹیکس وصولی شروع

ہائوسنگ پلاٹوں پر بھی ایکسائز ٹیکس وصولی شروع

راولپنڈی(سید شہریار)محکمہ ایکسائز کو پلاٹس پر بھی ایکسائز ٹیکس لینے کے خفیہ احکامات، پلاٹس کی ٹرانسفر سے قبل ایکسائز این او سی بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز راولپنڈی ریجن کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصہ سے پلاٹس پر بھی ایکسائز ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کیلئے پلاٹس کی ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائزکا این او سی لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بعض سوسائٹیوں میں تو مالکان 40،40ہزار ٹیکس ادا کرکے این او سی حاصل کر رہے ہیں اس سے قبل ایکسائز صرف اس جائیداد پر ٹیکس وصول کرنے کا مجاز تھا جس پر عمارت تعمیر ہو اور کورڈ ایریا کے مطابق ٹیکس لاگو کیا جاتا تھا اب مختلف قسم کے بھاری ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ساتھ ایکسائز ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے ۔ ادھر اس ضمن میں دنیا نے ای ٹی او پراپرٹی نازیہ جاوید سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ 2016کے فنانس بل میں یہ لاگو ہوا تھا اس لئے وصول کررہے ہیں لیکن ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اب کیوں وصول کیا جارہا ہے 2016سے کیوں نہیں وصول کیا گیا تو انھوں نے اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں