پولیس ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کافیصلہ

پولیس ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (احمد بھٹی) ملک بھر کے پولیس ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ۔

رجسٹریشن شروع کر دی گئی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کر دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایڈیشنل آئی جی صابر احمد کی جانب سے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان آزاد کشمیر کو لکھے گئے مراسلہ کے مطابق نیشنل ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پولیس ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ سکیم اور کمرشل منصوبے شروع کر رہی ہے۔ قبل ازیں ادارہ دو ہاؤسنگ منصوبے ای الیون اسلام آباد اور او نائن راولپنڈی میں مکمل کر چکا ہے ۔ نئے منصوبوں سے حاصل فنڈز کو پولیس ویلفیئر شہدا اور مرحومین کے لواحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں