ڈینگی کاپھیلائو،پمزہسپتال میں خصوصی اقدامات مکمل

ڈینگی کاپھیلائو،پمزہسپتال میں خصوصی اقدامات مکمل

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں خصوصی اقدامات کر دئیے گئے۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے پمز انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا ہے کہ ای ڈی پمز نے انتظامیہ کو ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ترجمان کے مطابق ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر تمام تر معاملات کی نگرانی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی پمز ہسپتال ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں