کانسٹیبلز کی اسامیاں انسپکٹر تک کے عہدوں میں ضم کرنیکا فیصلہ

کانسٹیبلز کی  اسامیاں انسپکٹر تک کے عہدوں میں ضم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(احمد بھٹی)پنجاب پولیس میں سالہاسال سے کانسٹیبلز کی پانچ ہزار خالی اسامیوں کو اے ایس آئی سے انسپکٹر کے 3680عہدوں میں ضم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مجوزہ سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی 5ہزار اسا میاں عرصے سے خالی چلی آرہی ہیں جس پر محکمہ پولیس نے پالیسی تیار کی ہے کہ ان اسامیوں کو اے ایس آئی سے انسپکٹر کے عہدوں پر تقسیم کر دیا جائے، سمری کے مطابق اے ایس آئیز کی 2110سب انسپکٹرز کی 1300اور انسپکٹرز کی 270نئی اسامیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں راولپنڈی ضلع میں 72انسپکٹر، 343سب انسپکٹر، 557اے ایس آئیز کی مجوزہ سیٹیں ہیں ، اس سمری کی منظوری کے بعد محکمانہ ترقیوں کا عمل شروع ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں