مری میں بارشیں،شدیددھند،سیاح تیزرفتاری سے گریزکریں

مری میں بارشیں،شدیددھند،سیاح تیزرفتاری سے گریزکریں

مری(نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور نے موسم کی خرابی کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 مری میں گزشتہ کئی دنوں سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شدید دھند کے باعث روڈ پر ٹریفک حادثات کا خطرہ موجود ہے ، لہذا سیاح اورمقامی لوگ تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے ،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں،ڈی ایس پی ٹریفک نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ مری میں دوران ڈرائیونگ احتیاط کریں اور کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں ،ترجمان ٹریفک پولیس مری نے کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں سیاح اورمقامی افراد کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں