خاوند کی بیوی کومسلسل دھمکیاں،مقدمہ درج

خاوند کی بیوی کومسلسل دھمکیاں،مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار) بیوی نے خاوند کی طرف سے مسلسل دھمکیاں ملنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

تھانہ ہمک میں عائشہ نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکا خاوند اس سے لاتعلق ہوگیا، معاہدے کے تحت اس کو بچے دے دئیے ، مگروہ ملنے نہیں دیتا اس نے بغیر اجازت نکاح بھی کرلیا اور اب مجھے دھمکاتا رہتا ہے ،میرے ساتھ نکاح کے وقت اس نے اپنے جعلی دستخط کئے اور شناختی کارڈ بھی غلط لکھوایا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں