ایس ای سی پی نے اجتماعی سرمایہ کاری سکیموں کیلئے درجہ بندی متعین کر دی

 ایس ای سی پی نے اجتماعی سرمایہ  کاری سکیموں کیلئے درجہ بندی متعین کر دی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اوپن اینڈ اجتماعی سرمایہ کاری سکیموں کے مختصر مدتی قرض کے انسٹرومنٹس میں سرمایہ کاری کیلئے درجہ بندی کے نئے تقاضے متعین کردیئے ہیں۔

نئے تقاضوں کو سرکلر نمبر 7 (اوپن اینڈ اجتماعی سرمایہ کاری کی سکیموں کی درجہ بندی) میں ترامیم کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے ، یہ ترامیم میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان ،پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ، اور وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی مشاورت سے متعارف کرائی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں