گنامنڈی میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،لاکھوں کانقصان

گنامنڈی میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،لاکھوں کانقصان

اسلام آباد (خبر نگار) تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں گنا منڈی کے اندر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

 جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹہ سے زائد وقت آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں