غوری ٹائون ،شہریوں کی اپنی مددآپ کے تحت صفائی مہم

غوری ٹائون ،شہریوں کی اپنی مددآپ کے تحت صفائی مہم

اسلام آباد(دنیارپورٹ)غوری ٹائون میں شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 شہری انتظامیہ کی غفلت پر شکوہ کرتے دکھائی دئیے اورانہوں نے کہا گزشتہ سال بھی ڈینگی وبا سے کئی افراد لقمہ اجل بنے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی ، اس بارڈینگی کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، غوری ٹائون کے تاجروں نے گرین سپائر کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت پیشگی اقدامات کر لئے ۔غوری ٹائون میں گرین سپائر کے تعاون سے انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، تمام فیزز میں سپرے کے ساتھ گلیوں کو صاف کیا جانے لگا ، غوری ٹائون میں ڈینگی اور صفائی مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں