غیرقانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی،200گاڑیوں کے چالان

غیرقانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی،200گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد کیپٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔۔۔

گزشتہ روز F-8مرکز اور مارگلہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کے دوران 200سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا۔ آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومز مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں