لڑائی جھگڑے وٹارگٹ کلنگ کے واقعات،دوشہری قتل

لڑائی جھگڑے وٹارگٹ کلنگ کے واقعات،دوشہری قتل

اسلام آباد(خبر نگار)ٹارگٹ کلنگ، لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں دو شہری قتل، خاتون اور راہگیر سمیت چار کوزخمی کر دیا گیا۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ابراہیم کے بھائی عثمان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،تھانہ کھنہ کی حدود میں قربان کے بھائی ظفر اقبال کو اصغر نے قتل کر دیا، تھانہ شالیمار کی حدود میں شاہزیب کے چچا ریاض اور والدہ کو فیضان اور فیصل نے زخمی کر دیا،تھانہ ترنول کی حدود میں عابد،راہگیر نادر کو فائرنگ کرکے ارمان اور امان نے زخمی کر دیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں