آئی جے پی روڈمنصوبہ مکمل،اگلے ہفتے افتتاح

آئی جے پی روڈمنصوبہ مکمل،اگلے ہفتے افتتاح

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی جانب سے آئی جے پر نسپل روڈ منصوبے پر حتمی کام جاری ہے۔

 منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ سے وطن واپسی پر آئندہ ہفتے کریں گے ، دنیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ آئی جے پی  روڈمنصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے ، شاہراہ کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہے ، وزیراعظم ترکیہ سے واپسی پر آئندہ ہفتے کسی بھی روز منصوبے کا افتتاح کرینگے ، حتمی دن کا تا حال تعین نہیں کیا گیا۔ آئی جے پر نسپل روڈ منصوبے کی کل لاگت چار ارب نوے کروڑ ہے ، منصوبے میں دو فلائی اوور، دو پل سمیت سات کلورٹ شامل ہیں۔ ایک فلائی اوور نائنتھ ایونیو اور دوسرا آئی جے پی (سبزی منڈی) جبکہ دو پل کٹاریاں اور پیرودہائی کے مقام پر تعمیر کئے گئے ہیں، منصوبے سے جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک کو بھی سہولت ملے گی جبکہ سبزی منڈی آئی الیون سے آنے جانے والے ٹرک بھی اسی شاہراہ کا استعمال کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں