موٹروے ٹول پلازہ ،وین سے 7کلوہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

 موٹروے ٹول پلازہ ،وین سے  7کلوہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار مسافر سے 7 کلو ہیروئین برآمد کر کے چارسدہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا  ، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں