لاپتہ بچے کی نعش5روزبعدزیرزمین ٹینکی سے برآمد

لاپتہ بچے کی نعش5روزبعدزیرزمین ٹینکی سے برآمد

اسلام آباد( خبر نگار ) لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی نعش کو پانچ دن بعد برآمد کر لیا گیا ۔۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سنبل پولیس کو حاجی مولاداد نے 30مئی کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا 4سالہ بھا نجا اسد دن ڈھائی بجے گھر کے باہر کھیل رہاتھا کہ اسکے بعد کہیں غائب ہو گیا ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کو تلاش کرنا شروع کر دیا ، پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بچے کی نعش پڑوسی کے گھر کی زیر زمین پانی کی ٹینکی سے ملی ،بچہ لورالائی کا رہائشی اور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور موقع سے ایک مشتبہ ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں