سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،پولیس پرحملہ

 سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،پولیس پرحملہ

اسلام آباد (خبر نگار) سبزی و فروٹ منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کرنے ، پتھراؤ،وردیاں پھاڑنے اور موبائل فون چھیننے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس کو انسپکٹر عمر نے بتایا کہ اے سی پوٹھوہار کے ہمراہ تھانہ سبزی منڈی کی پولیس کی موجودگی میں سبزی و فروٹ میں پرائس چیکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جب مین ڈبل روڈ دکان نمبر 47،45 جن کا سامان فٹ پاتھ اور روڈ پر موجود تھا جس پر اے سی نے حکم دیا کہ یہ سامان روڈ سے اٹھا لیا جائے تو دونوں دکانوں کے مالکان اور ملازمین نے نعرے بازی شروع کر دی اور لوگوں کو اشتعال دلاتے ہوئے ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے لگے ،موقع کی ویڈیو کانسٹیبل احمد بلال بنارہا تھا جس سے آصف نے موبائل فون چھین لیا ،بلال اور وقار احمد کانسٹیبلز پر حملہ کر کے وردیاں پھاڑ دیں ،منڈی کے باقی لوگوں نے پتھر اؤ شروع کر دیا ،واقعہ کی فوٹیج موجود ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں