اوپن یونیورسٹی کی عالمی امپیکٹ رینکنگ میں25ویں پوزیشن

اوپن یونیورسٹی کی عالمی امپیکٹ رینکنگ میں25ویں پوزیشن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں ایس جی ڈی(-4 معیاری تعلیم) کے تحت عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی۔۔

 امپیکٹ رینکنگ 2023 میں پاکستان کی 66 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلی جبکہ دنیا بھر کی1304 جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اوپن یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا کی پہلی 25 جامعات میں شامل ہے ۔ گزشتہ سال اوپن یونیورسٹی پاکستانی جامعات میں 20ویں جبکہ عالمی درجہ بندی میں 600-400 میں موجود تھی۔ مزید برآں اوپن یونیورسٹی پائیدارترقی کے ہدف نمبر 8 (مناسب کام اور معاشی ترقی) میں 39 جامعات میں دوسرے نمبر پر، پائیدارترقی کے ہدف نمبر1 (غربت کا خاتمہ) میں 49 جامعات میں تیسرے نمبر پر جبکہ ہدف نمبر 17 (اہداف کیلئے شراکت) میں اوپن یونیورسٹی 72 جامعات میں 5ویں نمبر پر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں