صوبائی وزیر صحت کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر صحت کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی، بینظیر بھٹو، ڈی ایچ کیو اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا بغیر پیشگی اطلاع دورہ کیا اور علاج معالجہ کی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر ایکسرے فلمز کی کمی کا نوٹس لیا اور سوموار کو محکمہ صحت کے افسروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ صورت حال کا جائزہ لے کر مسئلہ کو حل کیا جا سکے، اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان، چیئرمین پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ راشد ارشاد اور پی ایم یو کے سی ای اومیاں طارق اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی میں سستی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں