وزارت تعلیم نے 62 ارب کا بجٹ مانگ لیا : اسلام آباد میں 3 نئے کالج ، 200 ای لر ننگ کلاس رومز بنیں گے

وزارت تعلیم نے  62 ارب  کا  بجٹ  مانگ  لیا  : اسلام آباد  میں  3 نئے  کالج  ،  200 ای  لر ننگ  کلاس  رومز بنیں  گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے آئندہ مالی سال 2023-24کے بجٹ میں 25منصوبوں کیلئے 62ارب روپے مانگ لئے، ان میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم منصوبے بھی شامل ہیں۔۔

 دستاویز کے مطابق جن منصوبوں کیلئے فنڈز مانگے گئے ہیں ان میں 17جاری اور 3نئے منصوبوں کے علاوہ 5غیر منظور شدہ منصوبے بھی شامل ہیں، فیڈرل گورنمنٹ ہوم اکنامکس، مینجمنٹ سائنسز اور سپیشل ڈسپلن کالج کے قیام کیلئے 3ارب روپے، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا مارگلہ ٹائون کی تعمیر کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 13کی تعمیر کیلئے 5کروڑ 10لاکھ روپے، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا جی فورٹین فور کی تعمیر کیلئے 4کروڑ 30لاکھ روپے، اسلام آباد میں چھٹی سے بارہویں کلاس تک 200ای لرننگ کلاس رومز کے قیام کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد میں آئوٹ آف سکول بچوں کے داخلہ کے پراجیکٹ کیلئے 50کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، ایجوکیشن مینجمنٹ کپیسٹی بلڈنگ کے منصوبے کیلئے 15کروڑ روپے، مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے 2ارب روپے اور مذہبی تعلیم کا ڈائریکٹوریٹ قائم کر نے کیلئے 4ارب روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی ہے ، قومی نصاب کو نسل کیلئے 2ارب روپے اور وزارت تعلیم کے پراجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یو نٹ کے قیام کیلئے 7کروڑ 20لاکھ روپے مانگے گئے ہیں، میٹرک ٹیک پاتھ وے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن، ٹریننگ اینڈ فارمل ایجوکیشن کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے، ایف ڈی ای میں اساتذہ کی بھرتیوں اور آن بورڈنگ میں بہتری کے منصوبے کیلئے ایک ارب21کروڑ روپے ،وزیر اعظم سکول پیکیج سکل فار آل کیلئے 11ارب 85کروڑ روپے، ایف ڈی ای کے تحت سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 20ارب روپے ،نیشنل کالج آف آرٹس میں سہولیات کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب ایک کروڑ روپے ، یو نیورسل سروسز فنڈکے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں قائم کمپیوٹر لیبز کو برقرار رکھنے اور کمپیوٹر ٹیچرز کی تنخواہوں کیلئے 2ارب 6کروڑ روپے اور این سی اے لاہور میں ایڈمن بلاک کی تعمیر کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، نئے منصوبوں میں پریپ فار کوویڈ 19پراجیکٹ کیلئے 2ارب روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچرز ایجوکیشن کے قیام کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں، اسی طرح غیر منظور شدہ پانچ منصوبوں کیلئے 3ارب 34کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

 

 

 

وزارت تعلیم بجٹ

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں