گلگت میں یورپین فلم فیسٹیول آج ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے گزشتہ روز یورپین فلم فیسٹیول کے وفد نے ملاقات کی ۔
وفد نے وی سی سے دوسرا یورپین فلم فیسٹیول 2023 کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ،وفد نے وی سی کو بتایا کہ گلگت میں ہونیوالے یورپین فیسٹیول میں سمعیہ، عمیر رانا، عقیلہ ، مہناز ،وقاص اور رانیا درانی تبصرہ کرینگے ۔ گلگت میں یہ فیسٹیول آج 10جون کو ہو گا۔