حکام ذمہ داری سے مون سون انتظامات کریں، کمشنر

حکام ذمہ داری سے مون سون انتظامات کریں، کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکام ذمہ داری سے مون سون انتظامات کریں،نالہ لئی میں گرنے والے تمام 15نالوں کی صفائی ضروری ہے۔

کمشنر آفس میں ایک اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) سید نذارت علی، ایم ڈی واسا، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122صبغت اللہ، منیجنگ ڈائریکٹر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل ، پی ڈی ایم اے نمائندگان ودیگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، راولپنڈی میں اوسطاََ بارش 1320ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی جی آر ڈی اے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ جمع کروائیں کہ نالہ لئی میں گرنے والے تمام 15نالوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔، اسی طرح ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے بھی سر ٹیفکیٹ لیا جائے کہ ان کی طرف سے تمام نالیوں کی صفائی کا کام اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قبرستانوں کی صفائی کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں