عید قربان پر مری میں 7سہولت مراکز قائم کرنیکا فیصلہ

عید قربان پر مری میں 7سہولت مراکز قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر مری میں صفائی کے انتظامات اور سیاحوں کی آمد کے پیش نظرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

 کہ انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کیلئے 7سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا، سہولت مراکز جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی، باڑیاں، لوئر ٹوپہ، کلڈنہ اور سترہ میل میں قائم کئے جائیں گے، ان مقامات پر سیاحوں کی آسانی کیلئے پمفلٹس بھی رکھے جائیں گے جن پر رہنمائی کیلئے تمام رابطہ نمبر درج ہوں گے، سیاحوں کو مری کے موسم اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے محکمہ موسمیات ایف ایم ریڈیو، پرنٹ و الیکٹرونکس اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا ئے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں