پرائیویٹ حج آرگنائزرز کو 5سال کیلئے کوٹہ الاٹ

پرائیویٹ حج آرگنائزرز کو 5سال کیلئے کوٹہ الاٹ

اسلام آباد (دنیارپورٹ) حج ٹور آپریٹرز کو پانچ سال کے لئے کوٹہ دینے سے حج انتظامات میں بہت بہتری آئے گی۔ حجاج کرام کو فائدہ پہنچے گا اور ملک کی نیک نامی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار سینٹرل چیئرمین حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) نے مقامی ہوٹل میں پانچ سال کے کوٹہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ جمال خان ترکئی نے وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود، سیکرٹری آفتاب اکبر درانی اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی حج آرگنائزر کی کارکردگی انڈونیشیا و ملائشیا کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ چیئرمین ہوپ اسلام آباد نے حجاج کرام کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے مثالی حج کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں جمال ترکئی نے حج آرگنائزرز کو پانچ سال کے لیٹر تقسیم کئے جبکہ حج آرگنائزرز کی طرف سے جمال خان ترکئی اور اخلاق احمد کو پھول پیش کے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں