جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں،7ملزم گرفتار

 جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں،7ملزم گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی پولیس نے سات جرائم پیشہ عناصروں کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ پھلگر اں پولیس نے ما جد سے ایک عدد آہنی مکہ ، تھا نہ کھنہ پولیس نے عبید سے 230گر ام ہیر وئن ، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے زبیر، عدیل اور عاقب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 33لٹر شراب اور پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیاجبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں