ڈی جی آرڈی اے کانالہ لئی کے حساس مقامات کا دورہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور حساس مقامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ایم ڈی واسا محمد تنویر اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔ مون سون سیزن سے قبل نالہ لئی کے اطراف سے ملبہ اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عوام کو نالہ لئی میں ملبہ گرانے سے روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا مون سون سیزن کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا قبل از وقت تدارک کرنا ہوگا تا کہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بارشوں اور سیلابی خطرات سے بچایا جا سکے۔