ضلعی عدالتوں میں 3مجرموں کو سزائیں 17کا جسمانی ریمانڈ، 12جوڈیشل

ضلعی عدالتوں میں 3مجرموں کو سزائیں  17کا جسمانی ریمانڈ، 12جوڈیشل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلعی عدالتوں نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں گرفتار 17 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

 12ملزمان جوڈیشل کر دیئے جبکہ 3کی عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا، 2نئے سول دعوئوں میں فریق دوئم کو نوٹسز جاری ،سامان جہیز اور طلاق خرچہ کے مزید 2دعوئوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3مجرموں کو مختلف کیسوں میں سزائیں سنا دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں