ڈاکٹر علی فاران راضی چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات

 ڈاکٹر علی فاران راضی چیئرمین  ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹر علی فاران راضی کو چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات کر دیا۔

 ڈاکٹر سیمی جمالی کی وفات کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علی فاران کی میڈیکل شعبے میں نمایاں خدمات ہیں، ڈاکٹر علی فاران لیاقت کالج آف میڈیسن ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں