جڑواں شہروں سے چھ گاڑیاں چوری،ملزمان 26 موٹرسائیکل بھی لے گئے

اسلام آباد ،راولپنڈی (خبر نگار)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو چھ گاڑیوں ،26موٹر سائیکلوں ،لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق رمنا میں جی 11کچہری سے اے ایس آئی شبیر ،ترنول میں تیمور ،شہزاد ٹاؤن میں حسن، ویسٹریج میں عدنان،سول لائن میں طارق،ایئر پورٹ میں افتخاراحمد کی گاڑیاں جبکہ نیو ٹاؤن میں محمد ثمین کا رکشہ چوری کر لیا گیا،ترنول میں امان ،اس کے سسر اور دیگر افرد سے موبائل فونز، نقدی60ہزار روپے ، 14تولے طلائی زیورات جبکہ سبزی منڈی میں ناصر سے دس لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے گئے ، کوہسار میں تجمل کی دکان سے نقدی سات لاکھ 50ہزار روپے ، ایف ایٹ کچہری سے سیف سٹی کیمرا چوری کر لیاگیا ،ادھر گنجمنڈی پولیس کو خضر بلال نے بتایا کہ گھر میں رات کو 2 مسلح افراد گھس کر ہم سے نقدی 9لاکھ 50ہزار روپے ، سونا مالیتی 8لاکھ 80ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،پیرودھائی پولیس کو افتخار احمد نے بتایا کہ3 مسلح افراد نے موبائل فون چھین لیا اور جاتے ہوئے فائر کر کے مجھے زخمی کر دیا،نیو ٹاؤن پولیس کو وسیم نے بتایا کہ چار مسلح افراد لوڈر رکشہ میں گودام آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 17گوٹ تار مالیتی 20لاکھ چھین کر لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔