چیک ڈس آنر اور گاڑی خورد برد کرنے پر مقدمات درج
راولپنڈی(خبرنگار)چیک ڈس آنر اور گاڑی خورد برد کرنے پر مقدمات درج، تھانہ بنی کو عمران نے بتایا کہ بابر نے ولیمے کیلئے 190000 روپے لئے۔۔۔
جس میں سے 45000 اس نے دے دیئے، بقایا کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، ایئرپورٹ پولیس کو نیاز نے بتایا کہ عدنان صدیق نے میری گاڑی رینٹ پر لی اور 2ماہ رینٹ ٹائم پر ادا کرتا رہا اور اب رقم ادا کر رہا اور نہ میری گاڑی واپس کر رہا۔