جیل وارڈربھرتی،امیدواروں کے کاغذات تصدیق کا فیصلہ

جیل وارڈربھرتی،امیدواروں کے کاغذات تصدیق کا فیصلہ

راولپنڈی(سید شہریار)پنجاب جیل خانہ راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی تعلیمی اسناد، ڈومیسائل کریکٹر سرٹیفکیٹ اور۔۔۔

 نادرا ویری فکیشن کروانے کا فیصلہ، 243امیدواروں کی اسناد متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئیں، 2ماہ گزرنے کے باوجود بھرتی کا عمل بھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں جیل وارڈزکی کل 269اسامیوں پر بھرتی کیلئے عمل شروع کیا گیا تھا جن میں میل وارڈرزکی 267اور فی میل وارڈرز کی 2اسامیاں شامل ہیں۔ جیل وارڈز کیلئے پنجاب بھر سے کل 3ہزار 407درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں مرد وارڈرز کی 3337اور خواتین کی 70درخواستیں شامل ہیں، سکروٹنی کے بعد 2ہزار 8سو 47امیدواروں کی درخواستیں مطلوبہ معیار پر پورا اتریں۔ ان میں 50فی میل، 32ایکس آرمی، 23اقلیتی اور 2742اوپن میرٹ میل امیدوا روں کی درخواستیں شامل ہیں، 243امیدواروں کی اسناد ویری فکیشن کرانے کا فیصلہ ہوا ہے جو بھیج دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں